المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8061
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ سَعْدًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ ، وَلَمْ تُوصِ ، أَفَيَنْفَعُهَا أَنْ أَتَصَدَّقَ عَنْهَا ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَعَلَيْكَ بِالْمَاءِ I "
قَالَ مُوسَى بْنُ هَارُونَ : وَهِمَ فِيهِ مَرْوَانُ بِمَكَّةَ ، إِنَّمَا هُوَ عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور انہوں نے کوئی وصیت نہیں کی، کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو انہیں فائدہ پہنچے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تم پانی (پلانے) کو لازم پکڑو۔“
موسیٰ بن ہارون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مکہ میں مروان کو اس روایت میں وہم ہوا ہے، دراصل یہ حمید سے اور وہ حسن سے روایت کرتے ہیں۔“