المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8041
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، ثَنَا أَبِي ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّا لَنُحِبُّ قَوْمًا مَا نَبْلُغُ أَعْمَالَهُمْ ؟ قَالَ : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، فَقَالَ الْقَوْمُ : وَنَحْنُ كَذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " أَنْتُمْ كَذَلِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم کچھ لوگوں سے محبت رکھتے ہیں، حالانکہ ہم ان کے اعمال کو نہیں پہنچ پاتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہمارا بھی یہی معاملہ ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تمہارا بھی یہی معاملہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے حجاج بن حجاج کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں۔“