❮
❯
حدیث نمبر: 8039
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَنْ أَزْوَاجُكَ فِي الْجَنَّةِ ؟ قَالَ : إِنَّكِ مِنْهُنَّ ، فَخُيِّلَ إِلَيَّ أَنَّهُ لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا الْمَاجِشُونُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْمَاجِشُونِ إِلَّا ابْنُهُ يُوسُفُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جنت میں آپ ﷺ کی بیویاں کون کون ہوں گی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی ان میں سے ہو۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:) تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ آپ ﷺ نے میرے سوا کسی کنواری سے شادی نہیں کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الرحمن بن کعب بن مالک سے ماجشون کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ماجشون سے ان کے بیٹے یوسف کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بکار منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8039
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7096، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6810، والطبراني فى «الكبير» برقم: 99»