المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8032
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ الْحُلْوَانِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، بَيَّاعُ الْخُمُرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتوں پر عمل کیا جائے، جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے عزیمت والے احکام پر عمل کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عمر بن عبید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو عمر ضریر منفرد ہیں۔“