المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8020
وَبِهِ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ وَالْأَكْلِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي النَّهْيِ عَنِ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو انس بن سیرین رحمہ اللہ سے حجاج بن حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں، اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے کی ممانعت کے بارے میں یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے۔“