المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8017
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ ، نَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِي حَيْضَتِهَا ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، I " فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ، وَلَا يُجَامِعَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ، فَإِذَا طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالتِ حیض میں طلاق دے دی، یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس سے رجوع کر لیں اور اس کے پاک ہونے تک اس سے ہم بستری نہ کریں، پھر جب وہ پاک ہو جائے تو اگر چاہیں تو طلاق دے دیں اور اگر چاہیں تو اسے اپنے نکاح میں رکھیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میمون بن مہران رحمہ اللہ سے ابو الملیح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“