المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8012
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ قَالَ : ذَكَرَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَكِّيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أُهْدِيَتْ لِعَائِشَةَ ، وَحَفْصَةَ هَدِيَّةٌ وَهُمَا صَائِمَتَانِ فَأَكَلَتَا مِنْهَا ، فَذَكَرَتَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ ، وَلَا تَعُودَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما کو ایک ہدیہ پیش کیا گیا جبکہ وہ دونوں روزے سے تھیں، چنانچہ ان دونوں نے اس میں سے کھا لیا۔ پھر انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی جگہ ایک دن کا روزہ قضا کر لو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے محمد بن ابی سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن مہران منفرد ہیں۔“