المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَدَوِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : رَأَى أَبُو طَلْحَةَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاصِبًا بَطْنَهُ بِحَجَرٍ مِنَ الْجُوعِ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ، إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاصِبًا بَطْنَهُ بِحَجَرٍ مِنَ الْجُوعِ ، فَاتَّخِذِي لَهُ طَعَامًا ، فَاتَّخَذَتْ قُرْصًا مِثْلَ الْقَطَاةِ ، فَدَعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْصَ ، ثُمَّ أَتَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ بِعُكَّةٍ ، فَعَصَرَتْهَا مِثْلَ النَّوَاةِ مِنَ السَّمْنِ ، وَأَدَّمَ بِهَا الْقُرْصَ ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ، ثُمَّ قَالَ : ادْعُ أَهْلَ الْمَسْجِدِ فَدَعَاهُمْ ، فَأَكَلَ مِنْ ذَلِكَ الْقُرْصِ سَبْعُونَ رَجُلًا ، ثُمَّ أَكَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ فِي الْبَيْتِ ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَى أَزْوَاجِهِ مِنْ ذَلِكَ ، وَبَقِيَ أَكْثَرَ مَا كَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ رکھا ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے ام سلیم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ نے شدتِ بھوک کی بنا پر اپنے شکم مبارک پر پتھر باندھا ہوا ہے، لہٰذا آپ ﷺ کے لیے کچھ کھانا تیار کرو۔“ چنانچہ انہوں نے قطاہ (پرندے) کے جسم کے برابر ایک چھوٹی سی ٹکیہ تیار کی۔ پھر انہوں نے نبی ﷺ کو دعوت دی، تو رسول اللہ ﷺ نے وہ ٹکیہ لے لی، پھر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا گھی کی ایک کپی لے کر آئیں اور اس میں سے کھجور کی گٹھلی کے برابر گھی نچوڑا اور اس ٹکیہ کو اس سے چوپڑ دیا، پھر آپ ﷺ نے اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”مسجد والوں کو بلا لاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے انہیں بلایا تو اس ایک ٹکیہ میں سے ستر آدمیوں نے کھانا کھایا، پھر رسول اللہ ﷺ اور گھر کے افراد نے بھی کھایا، پھر آپ ﷺ نے اس میں سے اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کی طرف بھی بھجوایا، اور وہ کھانا اپنی اصل مقدار سے بھی زیادہ بچ گیا۔
اس حدیث کو یزید بن ابی منصور رحمہ اللہ سے صرف سہل بن اسلم رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔