المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَرُزِّيُّ ، نَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : حَانَتِ الصَّلَاةُ وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أُتِيَ بِقَعْبٍ مِنْ مَاءٍ فَتَوَضَّأْنَا مِنْهُ ، ثُمَّ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ عَلَى فَمِهِ ، ثُمَّ قَالَ : أَكْفِئُوا الْوَضُوءَ ، فَتَوَضَّأْنَا مِنْهُ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا الْمَاءُ مِنَ الْقَعْبِ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ حَتَّى فَرَغْنَا ، فَقُلْتُ لَهُ : كَمْ كَانَ الْقَوْمُ يَا أَبَا حَمْزَةَ ؟ قَالَ : مِائَتَيْ رَجُلٍ ، وَحَدَّثَنِي أَيْضًا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ قَالَ : I " كَانُوا ثَمَانِينَ رَجُلًا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نماز کا وقت ہو گیا اور ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، اتنے میں پانی کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو ہم نے اس سے وضو کیا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے پیالہ پکڑا، پھر اپنی ہتھیلی اس (پیالے) کے منہ پر رکھی، پھر فرمایا: ”وضو کا (بچا ہوا) پانی انڈیل دو۔“ تو ہم نے اس سے وضو کیا، چنانچہ آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پیالے میں سے پانی ہماری طرف نکلتا رہا یہاں تک کہ ہم فارغ ہو گئے۔“ (محمد بن کعب رحمہ اللہ کہتے ہیں) میں نے ان سے پوچھا: ”اے ابو حمزہ! لوگ کتنے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”دو سو آدمی۔“ (محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اور مجھے حمید طویل رحمہ اللہ نے بھی بیان کیا کہ ”وہ اسّی آدمی تھے۔“