المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7981
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا زَوَّجَ فَاطِمَةَ قَالَ : يَا عَلِيُّ لَا تَدْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ حَتَّى تُقَدِّمَ شَيْئًا . فَقَالَ : مَا لِي شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " أَعْطِهَا دِرْعَكَ الْحُطَمِيَّةَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ زُنْبُورٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) کیا تو فرمایا: ”اے علی! جب تک کچھ پیش نہ کر دو اپنی اہلیہ کے پاس نہ جانا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس تو کچھ بھی نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنی حطمی زرہ دے دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے صرف معمر نے روایت کیا ہے، اور معمر سے صرف عبدالمجید نے، اور اس میں سعید بن زنبور منفرد ہیں۔“