المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7978
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عُلَاثَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَنِي إِلَى ثَقِيفَ : تَجَوَّزْ فِي الصَّلَاةِ يَا عُثْمَانُ ، وَأُمَّ النَّاسَ بِأَضْعَفِهِمْ ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ ، وَذَا الْحَاجَةِ ، وَالْحَامِلَ ، وَالْمُرْضِعَ ، وَإِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ .
ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے ثقیف کی طرف (عامل بنا کر) بھیجا تو مجھ سے فرمایا: ”اے عثمان! نماز میں تخفیف کرنا اور لوگوں کی امامت ان میں سے سب سے کمزور آدمی کا لحاظ رکھ کر کرنا، کیونکہ ان میں کمزور بھی ہوتے ہیں، حاجت مند بھی، حاملہ بھی اور دودھ پلانے والی بھی۔ اور میں تو بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو (نماز) ہلکی کر دیتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صرف ابن علاثہ نے روایت کیا ہے، اور اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“