المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7976
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَارِثِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَلْ بَقِيَ عَلَيَّ مِنْ بِرِّ وَالِدَيَّ شَيْءٌ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِمَا أَبَرُّهُمَا بِهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، خِصَالٌ أَرْبَعٌ : الصَّلَاةُ عَلَيْهِمَا ، وَالِاسْتِغْفَارُ لَهُمَا ، وَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا بَعْدَ وَفَاتِهِمَا ، وَإِكْرَامُ صَدِيقِهِمَا ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا رَحِمَ لَكَ إِلَّا مِنْ قِبَلِهِمَا .
ترجمہ
سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ انصار کا ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میرے والدین کی وفات کے بعد بھی ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی کوئی صورت باقی ہے جس کے ذریعے میں ان کے ساتھ نیکی کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، چار باتیں ہیں: ان کے لیے دعائے رحمت کرنا، ان کے لیے استغفار کرنا، ان کی وفات کے بعد ان کے کیے ہوئے وعدوں اور وصیتوں کو پورا کرنا، ان کے دوست کی عزت و تکریم کرنا، اور اس رشتہ داری کو جوڑنا جو تمہاری صرف انہی دونوں کی طرف سے ہے۔“