المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7973
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا أَبُو وَكِيعٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ إِلَّا أَبُو وَكِيعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم (قربانی کے جانور کی) آنکھ اور کان کو خوب اچھی طرح دیکھ بھال کر لیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہبیرہ رحمہ اللہ سے، ابو وکیع رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بکار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ اور دوسرے لوگوں نے اسے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے شریح بن نعمان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“