❮
❯
حدیث نمبر: 7964
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : النَّاسُ كَإِبِلٍ مِائَةٍ ، لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ I " . وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ سو اونٹوں کی طرح ہیں جن میں کوئی سواری کے قابل اونٹ نہیں ملتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسیب سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ اور اسے عبدالرزاق رحمہ اللہ نے معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سالم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7964
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4319»