المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : ثَلَاثٌ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَنِي تَمِيمٍ لَا أَبْغَضُ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَهَا أَبَدًا ، نَذَرَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَعْتِقَ مُحَرَّرًا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، فَأُتِيَ بِسَبْيِ بَنِي الْعَنْبَرِ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنْ سَرَّكِ أَنْ تُعْتِقِي مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ فَأَعْتِقِي مِنْ هَؤُلَاءِ . فَجَعَلَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، وَأُتِيَ بِنَعَمٍ مِنْ نَعَمِ صَدَقَةِ سَعْدٍ ، فَلَمَّا رَاعَهُ حُسْنُهَا قَالَ : I " هَذِهِ صَدَقَةُ قَوْمِي I " ، فَسَمَّاهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمَهُ ، وَقَالَ : I " هُمْ أَشَدُّ النَّاسِ قِتَالًا فِي الْمَلَاحِمِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا مَسْلَمَةُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو تمیم کے بارے میں میں نے رسول اللہ ﷺ سے تین باتیں سنی ہیں، ان کے بعد میں کبھی بنو تمیم سے بغض نہیں رکھوں گا۔ (۱) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے منت مانی تھی کہ وہ اولادِ اسماعیل علیہ السلام میں سے ایک غلام آزاد کریں گی، اتنے میں بنو عنبر کے قیدی لائے گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ پسند ہو کہ اولادِ اسماعیل میں سے کسی کو آزاد کرو تو ان میں سے آزاد کر دو۔“ یوں رسول اللہ ﷺ نے انہیں اولادِ اسماعیل علیہ السلام میں شمار فرمایا۔ (۲) (بنو تمیم کی شاخ) بنو سعد کے صدقے کے اونٹوں میں سے کچھ اونٹ آپ ﷺ کے پاس لائے گئے، جب ان کی خوبصورتی نے آپ ﷺ کو حیران کر دیا تو فرمایا: ”یہ میری قوم کا صدقہ ہے۔“ یوں رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنی قوم قرار دیا۔ (۳) اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ خوں ریز جنگوں میں سب لوگوں سے زیادہ سخت لڑنے والے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند سے مسلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“