المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7936
وَبِهِ : عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بِالْخَيْلِ ، وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا سَبْقًا ، وَجَعَلَ فِيهَا مُجَلَّلًا ، وَقَالَ : لَا سَبَقَ إِلَّا فِي حَافِرٍ ، أَوْ نَصْلٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ کروایا، ان کے درمیان انعام مقرر فرمایا اور ان میں ایک محلل (تیسرا گھوڑا جس سے مقابلہ جائز ہو جائے) بھی رکھا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”انعامی مقابلہ صرف سم والے جانور (گھوڑے وغیرہ کی دوڑ) اور تیر (کی نشانہ بازی) میں جائز ہے۔“