المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7933
وَبِهِ : عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ وَجَدَ بِهَا ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ صَنَمًا ، فَأَشَارَ بِعَصَاهُ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ ، وَقَالَ : جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا فَيَسْقُطُ الصَّنَمُ ، وَلَمْ يَمَسَّهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو وہاں تین سو ساٹھ بت پائے، چنانچہ آپ ﷺ اپنی چھڑی سے ہر بت کی طرف اشارہ کرتے جاتے اور فرماتے: ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ ”حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹ جانے ہی والا تھا“ تو وہ بت (منہ کے بل) گر پڑتا، حالانکہ آپ ﷺ نے اسے چھوا تک نہیں ہوتا تھا۔