المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7928
وَبِهِ حَدَّثَنَا ابْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَيَّرَ نِسَاءَهُ كَانَتِ الَّتِي اخْتَارَتْ نَفْسَهَا امْرَأَةً مِنْ بَنِي هِلَالٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات کو (دنیا اور آخرت میں سے کسی ایک کو چن لینے کا) اختیار دیا تو ان میں سے جس خاتون نے (آپ ﷺ کے بجائے) اپنے آپ کو اختیار کیا وہ بنو ہلال کی ایک عورت تھی۔