المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنِي ابْنُ نَافِعٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نُودِيَ أَيْنَ أَبْنَاءُ السِّتِّينَ ، وَهُوَ الْعُمُرُ الَّذِي قَالَ اللهُ تَعَالَى : أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ نَافِعٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو پکارا جائے گا: ساٹھ سال والے کہاں ہیں؟“ اور یہی وہ عمر ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ﴾ ”کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس میں کوئی نصیحت حاصل کرنا چاہتا تو حاصل کر لیتا؟ اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین نے روایت کیا ہے، اور ابن ابی حسین سے صرف ابراہیم بن فضل نے، اور اس کی روایت میں ابن نافع منفرد ہیں۔“