المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نَا ابْنُ نَافِعٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : خَرَجَ رَجُلَانِ فِي سَفَرٍ ، فَحَضَرَهُمَا الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ ، فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا ، فَصَلَّيَا ، ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ بَعْدُ فِي الْوَقْتِ ، فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا وَلَمْ يُعِدِ الْآخَرُ ، ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ لِلَّذِي لَمْ يُعِدْ : أَصَبْتَ السُّنَّةَ ، وَأَجْزَأَتْكَ صَلَاتُكَ ، وَقَالَ لِلَّذِي تَوَضَّأَ وَأَعَادَ : I " لَكَ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مُجَوَّدًا ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی سفر پر نکلے، نماز کا وقت ہو گیا اور ان کے پاس پانی نہیں تھا، چنانچہ انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھ لی، پھر وقت کے اندر ہی انہیں پانی مل گیا تو ان میں سے ایک نے وضو کر کے نماز دہرا لی اور دوسرے نے نہ دہرائی، پھر وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ ﷺ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے اس شخص سے جس نے نماز نہیں دہرائی تھی فرمایا: ”تم نے سنت کے مطابق عمل کیا اور تمہاری نماز تمہیں کفایت کر گئی۔“ اور جس نے وضو کر کے نماز دہرائی تھی اس سے فرمایا: ”تمہارے لیے دوہرا اجر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لیث بن سعد رحمہ اللہ سے عمدہ طریقے سے صرف عبداللہ بن نافع نے روایت کیا ہے۔“