❮
❯
حدیث نمبر: 7920
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى ، نَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى حِـبِّي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسَمِعْتُهُ ، يَقُولُ : يُظِلُّ اللهُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا ، أَوْ أَعَانَ أَخْرَقَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا وَلَدُهُ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اپنے محبوب ﷺ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سائے میں اس شخص کو جگہ دے گا جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی، یا کسی اناڑی (کام نہ جاننے والے) کی مدد کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید مقبری سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7920
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الله بن سعيد المقبري متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن سعيد بن أبي سعيد المقبري وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 134»»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4592»