❮
❯
حدیث نمبر: 7917
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو يَحْيَى ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ زِيَادٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : وَجِعْتُ وَجَعًا ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَقَامَنِي فِي مَكَانِهِ ، وَقَامَ يُصَلِّي ، وَأَلْقَى عَلَيَّ طَرَفَ ثَوْبِهِ ، ثُمَّ قَالَ : قَدْ بَرِأْتَ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ، لَا بَأْسَ عَلَيْكَ ، مَا سَأَلْتُ اللهَ شَيْئًا إِلَّا سَأَلْتُ لَكَ مِثْلَهُ ، وَلَا سَأَلْتُ اللهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَانِيهِ غَيْرَ أَنَّهُ قِيلَ لِي : إِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدَكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے تکلیف ہوئی تو میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ نے مجھے اپنی جگہ پر کھڑا کر دیا اور خود نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے، اور اپنے کپڑے کا ایک کنارہ مجھ پر ڈال دیا، پھر فرمایا: ”اے ابن ابی طالب! تم صحت یاب ہو گئے ہو، تم پر کوئی تکلیف نہیں رہی۔ میں نے اللہ سے جو کچھ بھی مانگا، وہی تمہارے لیے بھی مانگا، اور میں نے اللہ سے جو کچھ مانگا اس نے مجھے عطا فرما دیا، البتہ مجھ سے یہ کہہ دیا گیا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر احمر سے علی بن قادم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7917
درجۂ حدیث محدثین: فيه من اختلف فيهم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه من اختلف فيهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 110»»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8479، 8480»