المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَضَى نَهْمَتَهُ فِي الدُّنْيَا حِيلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ شَهْوَتِهِ فِي الْآخِرَةِ ، وَمَنْ مَدَّ عَيْنَهُ إِلَى زِينَةِ الْمُتْرَفِينَ كَانَ مَهِينًا فِي مَلَكُوتِ الدُّنْيَا ، وَمَنْ صَبَرَ عَلَى الْقُوتِ الشَّدِيدِ صَبْرًا جَمِيلًا أَسْكَنَهُ اللهُ مِنَ الْفِرْدَوْسِ حَيْثُ شَاءَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں اپنی خواہش پوری کر لی، آخرت میں اس کے اور اس کی خواہش کے درمیان رکاوٹ ڈال دی جائے گی، اور جس نے خوشحال و آسودہ حال لوگوں کی زیب و زینت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا (للچائی نظر ڈالی) وہ دنیا کی سلطنت میں ذلیل رہے گا، اور جس نے سخت تنگیِ رزق پر خوبصورت صبر کیا، اللہ تعالیٰ اسے فردوس میں جہاں چاہے گا ٹھکانا عطا فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عدی بن ثابت سے صرف فضیل بن مرزوق نے روایت کیا ہے، اس میں اسماعیل بن عمرو منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“