المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا الْخَضِرُ ، ثَنَا الْجَارُودُ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا ، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ ، وَمَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لِغَيْرِ صَيْدٍ ، وَلَا زَرْعٍ ، وَلَا غَنَمٍ ، أَوَى إِلَيْهِ كُلَّ لَيْلَةٍ قِيرَاطٌ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ أُحُدٍ . وَإِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالْبَطْحَاءِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا الْجَارُودُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی امتوں میں سے ایک امت ہیں تو میں ان کے قتل کا حکم دے دیتا، لہٰذا (اب) ان میں سے ہر خالص سیاہ کتے کو قتل کر دو۔ اور جو شخص شکار، کھیتی اور بکریوں (کی رکھوالی) کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے کتا پالے تو اس کے پاس ہر رات احد پہاڑ کے برابر ایک قیراط گناہ جمع ہوتا رہتا ہے۔ اور جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے ایک مرتبہ مٹی سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے جارود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“