المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو ، يَقُولُ : اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَهُ الْوَارِثَ مِنِّي ، وَعَافِنِي فِي دِينِي ، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي ، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِرُسُلِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي حَتَّى تَجْعَلَهُ الْوَارِثَ مِنِّي، وَعَافِنِي فِي دِينِي، وَاحْشُرْنِي عَلَى مَا أَحْيَيْتَنِي، وَانْصُرْنِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي حَتَّى تُرِيَنِي مِنْهُ ثَأْرِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ دِينِي إِلَيْكَ، وَخَلَّيْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِرُسُلِكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، وَبِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ»۔ ”اے اللہ! مجھے میرے کان اور میری آنکھ سے فائدہ پہنچا، یہاں تک کہ تو انہیں میرا وارث بنا دے (یعنی میری زندگی کے آخر تک یہ سلامت رہیں)، میرے دین میں مجھے عافیت دے، مجھے اسی حالت پر اٹھا جس پر تو نے مجھے زندہ رکھا، اور جو مجھ پر ظلم کرے اس کے مقابلے میں میری مدد فرما، یہاں تک کہ تو مجھے اس سے میرا بدلہ دکھا دے۔ اے اللہ! میں نے اپنا دین تیرے سپرد کر دیا، اپنا رخ تیری طرف کر لیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پشت تیری پناہ میں دے دی، تجھ سے (بچنے کے لیے) تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ کوئی جائے نجات۔ میں تیرے ان رسولوں پر ایمان لایا جنہیں تو نے بھیجا اور تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے عبداللہ بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں داؤد بن رشید منفرد ہیں۔“