المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7882
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا وَهْبٌ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً رَفَعَتْ لَهَا ابْنًا لَهَا فِي خِرْقَةٍ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلِهَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ : I " نَعَمْ ، وَلَكِ أَجْرٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا خَالِدٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر (رسول اللہ ﷺ کی طرف) بلند کیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہارے لیے بھی اجر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن اسحاق سے خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“