المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7880
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَمَعَهُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ يَحْمِلُهَا إِذَا قَامَ ، وَيَضَعُهَا إِذَا قَعَدَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا اور آپ ﷺ کے ساتھ ابوالعاص کی بیٹی (امامہ) تھیں، جب آپ ﷺ قیام فرماتے تو انہیں اٹھا لیتے اور جب بیٹھتے تو انہیں نیچے بٹھا دیتے، یہاں تک کہ آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہو گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی العتاب سے عبدالرحمن بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“