❮
❯
حدیث نمبر: 7878
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَشَارَ الْمُسْلِمِينَ فِيمَا يَجْمَعُهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ ، فَقَالُوا : الْبُوقُ ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ الْيَهُودِ ، ثُمَّ ذَكَرُوا النَّاقُوسَ ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ النَّصَارَى ، فَأُرِيَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ النِّدَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، يُقَالُ لَهُ : عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدٍ ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَطَرَقَ الْأَنْصَارِيُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلًا ، I " فَأَمَرَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا ، فَأَذَّنَ بِهِ I " ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِي رَأَى ، وَلَكِنَّهُ سَبَقَنِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا خَالِدٌ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں سے مشورہ فرمایا کہ لوگوں کو نماز کے لیے جمع کرنے کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟ لوگوں نے کہا: ”بوق (نرسنگا) پھونکا جائے۔“ آپ ﷺ نے یہودیوں کی مشابہت کی وجہ سے اسے ناپسند فرمایا۔ پھر انہوں نے ناقوس کا ذکر کیا تو نصاریٰ کی مشابہت کی وجہ سے اسے بھی ناپسند فرمایا۔ اسی رات انصار کے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ تھا، اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خواب میں اذان دکھائی گئی۔ چنانچہ انصاری صحابی رات ہی کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو اللہ کے نبی ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا اور انہوں نے اسی کے مطابق اذان دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”سنیے! میں نے بھی ویسا ہی خواب دیکھا تھا جیسا انہوں نے دیکھا، لیکن وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے عبدالرحمن بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالرحمن سے خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7878
درجۂ حدیث محدثین: الصواب مرسل
تخریج حدیث «قال ابن عدي: عبد الرحمن في حديثه بعض ما ينكر ولا يتابع عليه والأكثر منه صحاح وهو صالح الحديث «الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 492»»
«قال ابن رجب الحنبلي: في كون هذا الحديث محفوظا عن الزهري بهذا الإسناد نظر فإن المعروف رواية الزهري عن ابن المسيب مرسلا «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 3، ص 403»»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 707، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5503، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13140»