المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7857
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ أَبِي يُوسُفَ الصَّيْقَلِيِّ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ وَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى الْيُمْنَى ، فَانْتَزَعَهَا وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي زَيْنَبَ ، وَلَا عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ I " وَرَوَاهُ هِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي زَيْنَبَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا اور اس نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے ہٹا دیا اور اس کا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سفیان سے حجاج بن ابی زینب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حجاج سے محمد بن حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں وہب بن بقیہ منفرد ہیں۔ اور اسے ہشام نے ابن ابی زینب سے، انہوں نے ابو عثمان سے، انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“