❮
❯
حدیث نمبر: 7843
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ ، فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللهِ ، ثُمَّ قَرَأَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مَرْوَانَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی فراست سے ڈرو، کیونکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ﴾ ”بے شک اس میں اہلِ فراست کے لیے یقیناً نشانیاں ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس رحمہ اللہ سے محمد بن کثیر اور محمد بن ابی مروان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی سند کے سوا مروی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7843
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث «قال الذهبى: من مناكير محمد بن كثير «لسان الميزان، ج 7، ص 459»»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3127»