المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 781
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ حَكِيمٍ الْحَبَطِيُّ الْبَصْرِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ ، إِذْ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ ، فَجَلَسْتُ ، فَقَالَ : I " هَلْ رَكَعْتَ الرَّكْعَتَيْنِ ؟ I " قُلْتُ : لَا . قَالَ : I " فَارْكَعْهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ حَكِيمٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي .
ترجمہ
سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی دوران میں مسجد میں داخل ہوا اور بیٹھ گیا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو انہیں پڑھ لو۔“
اس حدیث کو زکریا بن حکیم رحمہ اللہ سے صرف داؤد بن منصور قاضی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔