المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7803
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ : نَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعِجْلِيُّ أَبُو مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : كَانَ الَّذِي نَهَانَا عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ كِرَى الْأَرْضِ : أَنَّ الرَّجُلَ يُكْرِي أَرْضَهُ عَلَى أَنَّ مَا أَشَارَ إِلَيْهِ فَهُوَ لَهُ ، فَكَانَ هَذَا الَّذِي نَهَانَا عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زمین کو کرائے پر دینے کی جس صورت سے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا تھا وہ یہ تھی کہ آدمی اپنی زمین اس شرط پر کرائے پر دیتا کہ جس حصے کی طرف وہ اشارہ کرے گا وہ اسی کا ہوگا، تو یہی وہ صورت تھی جس سے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عمر بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“