المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7798
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ ، ثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ ، عَنْ سَفِينَةَ قَالَ : خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ ، فَكَانَ يَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ ، وَيَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُرَجَّى بْنِ رَجَاءٍ إِلَّا يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے دس سال رسول اللہ ﷺ کی خدمت کی، آپ ﷺ ایک صاع پانی سے غسل فرماتے اور ایک مد پانی سے وضو فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مرجّی بن رجاء سے یعقوب حضرمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“