المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يَسْعَى عَلَى بَعِيرٍ لَهُ ، فَلَمَّا أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ أَتَى الْمَسْجِدَ ، فَوَجَدَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَؤُمُّهُمْ ، فَافْتَتَحَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ أَوْ آلِ عِمْرَانَ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الرَّجُلُ انْصَرَفَ فَصَلَّى نَاحِيَةً ، ثُمَّ لَحِقَ بِبَعِيرِهِ ، فَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ : نَافَقَ فُلَانٌ ، فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ ، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا ، فَقَالَ : أَفَتَّانٌ أَنْتَ ، أَفَلَا قَرَأْتَ بِـ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا ، وَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، إِلَّا خَالِدٌ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کا ایک آدمی اپنے اونٹ پر (پانی لادے ہوئے) تیزی سے چلتا ہوا آیا، جب مغرب کی نماز کھڑی ہوئی تو وہ مسجد میں آیا اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو لوگوں کی امامت کرواتے پایا، انہوں نے سورۃ البقرہ یا آل عمران شروع کر رکھی تھی۔ جب اس آدمی نے یہ دیکھا تو وہ نماز چھوڑ کر ایک طرف ہٹ گیا اور الگ نماز پڑھ لی، پھر اپنے اونٹ کے پاس جا پہنچا۔ اہلِ مدینہ نے کہا: ”فلاں شخص منافق ہو گیا ہے۔“ جب اس آدمی نے یہ سنا تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ کو سارا ماجرا بتایا۔ نبی کریم ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”کیا تم لوگوں کو فتنے میں ڈالنے والے ہو؟ تم نے ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ اور ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ کیوں نہ پڑھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شیبانی سے خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“