المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7763
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا أَبُو الْأَشْعَثِ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ خِرَاشٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ صَبْرٍ ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ إِلَّا الْعَوَّامُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ خِرَاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جھوٹی قسم کھا کر (جس میں قاضی کے سامنے قسم پر روک لیا گیا ہو) کسی مسلمان آدمی کا مال ہتھیا لیا، وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم تیمی رحمہ اللہ سے عوام (بن حوشب) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن خراش رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“