المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، نَا الْمُعَارِكُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيَتَّقِ اللهَ ، وَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ ضَامِنٌ مَسْئُولٌ كَمَا ضَمِنَ ، فَإِنْ أَحْسَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّى خَلْفَهُ ، مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا ، وَمَا كَانَ مِنْ نَقْصٍ فَهُوَ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْفَضْلِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَحْيَى إِلَّا الْمُعَارِكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ الْحَجَّاجِ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کی امامت کرے وہ اللہ سے ڈرے، اور جان لے کہ وہ ضامن ہے اور اس سے اسی قدر باز پرس ہوگی جس قدر اس نے ذمہ داری لی ہے۔ اگر اس نے اچھی طرح امامت کی تو اسے اپنے پیچھے نماز پڑھنے والوں کے برابر اجر ملے گا، بغیر اس کے کہ ان کے اجروں میں کوئی کمی ہو، اور جو کوتاہی ہوگی اس کا وبال اسی پر ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الجوزاء رحمہ اللہ سے یحییٰ بن ابی الفضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ سے معارک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں یوسف بن حجاج منفرد ہیں۔“