المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ فَرْقَدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : أَوْصَانِي خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ : حُبِّ الْمَسَاكِينِ ، وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ ، وَأَنْ أَصِلَ الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ ، وَأَنْ أَقُولَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا أَخَافَ فِي اللهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ ، وَأَوْصَانِي أَنْ أَقُولَ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا ، وَأَوْصَانِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي ، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي ، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا آخُذَ مِنَ النَّاسِ شَيْئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ فَرْقَدٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ حُمَيْدٍ الدَّهَكِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ الْحَضْرَمِيُّ I " .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے میرے خلیل ابو القاسم ﷺ نے سات باتوں کی وصیت فرمائی: مسکینوں سے محبت رکھنے اور ان کے قریب رہنے کی؛ اور یہ کہ میں صلہ رحمی کروں خواہ رشتہ دار منہ پھیر لے؛ اور یہ کہ میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”نہ گناہ سے بچنے کی کوئی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی کوئی قوت مگر اللہ کی توفیق سے“ کہتا رہوں، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے؛ اور مجھے وصیت فرمائی کہ میں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں؛ اور وصیت فرمائی کہ میں حق بات کہوں خواہ کڑوی ہو؛ اور وصیت فرمائی کہ میں اپنے سے کم تر کو دیکھوں اور اپنے سے بالا تر کو نہ دیکھوں؛ اور وصیت فرمائی کہ میں لوگوں سے کوئی چیز نہ لوں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن فرقد سے علی بن حمید دہکی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یعقوب حضرمی اس میں منفرد ہیں۔“