المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7725
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَبُّلِيُّ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تُكْرَهُ الصَّلَاةُ فِي نِصْفِ النَّهَارِ ، إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَإِنَّ جَهَنَّمَ لَا تُسْجَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا أَبُو الْخَلِيلِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے، سوائے جمعہ کے دن کے، کیونکہ (جمعہ کے دن) جہنم نہیں بھڑکائی جاتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف ابوالخلیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“