❮
❯
حدیث نمبر: 7719
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَبُّلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : نُهِينَا أَنْ نُتْبِعَ أَبْصَارَنَا الْكَوْكَبَ إِذَا انْقَضَّ ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَقُولَ عِنْدَ ذَلِكَ : مَا شَاءَ اللهُ ، لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَبُّلِيُّ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمیں منع کیا گیا کہ جب کوئی ستارہ ٹوٹ کر گرے تو ہم اپنی نگاہیں اس کے پیچھے لگائے رکھیں، اور ہمیں حکم دیا گیا کہ اس وقت ہم یہ کہیں:“ «مَا شَاءَ اللهُ، لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد سے عبدالاعلیٰ بن ابی المساور کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں موسیٰ بن اسماعیل جبلی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7719
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الأعلى بن أبي المساور متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عبد الأعلى بن أبي المساور وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 138»»
«قال ابن حجر: إسناد ضعيف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 8، ص 593»»