المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ ، مَوْلَى عَلْقَمَةَ الْمَكِّيِّ ، نَا عَطَاءٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نَفَرًا مَرُّوا عَلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقَالَ : يَمُوتُ أَحَدُ هَؤُلَاءِ الْيَوْمَ إِنْ شَاءَ اللهُ ، فَمَضَوْا ثُمَّ رَجَعُوا عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ ، وَمَعَهُمْ حِزَمُ الْحَطَبِ ، فَقَالَ : ضَعُوا ، فَقَالَ لِلَّذِي قَالَ يَمُوتُ الْيَوْمَ : حِلَّ حَطَبَكَ ، فَحَلَّهُ ، فَإِذَا فِيهِ حَيَّةٌ سَوْدَاءُ ، فَقَالَ : مَا عَمِلْتَ الْيَوْمَ ؟ قَالَ : مَا عَمِلْتُ شَيْئًا ، قَالَ : انْظُرْ مَا عَمِلْتَ ، قَالَ : مَا عَمِلْتُ شَيْئًا ، إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مَعِي فِي يَدِي فَلْقَةٌ مِنْ خُبْزٍ فَمَرَّ بِي مِسْكِينٌ ، فَسَأَلَنِي فَأَعْطَيْتُهُ بَعْضَهَا ، فَقَالَ : بِهَا دُفِعَ عَنْكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا حُمَيْدٌ مَوْلَى عَلْقَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ I " .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کچھ لوگ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ’ان میں سے ایک آج ان شاء اللہ مر جائے گا۔‘ وہ لوگ چلے گئے، پھر شام کو لکڑیوں کے گٹھے لیے ہوئے ان کے پاس لوٹ آئے۔ آپ نے فرمایا: ’گٹھے رکھ دو۔‘ پھر اس شخص سے جس کے بارے میں فرمایا تھا کہ آج مر جائے گا، کہا: ’اپنا گٹھا کھولو۔‘ اس نے کھولا تو اس میں ایک کالا سانپ تھا۔ آپ نے پوچھا: ’تم نے آج کیا عمل کیا ہے؟‘ اس نے کہا: ’میں نے کوئی (خاص) عمل نہیں کیا۔‘ آپ نے فرمایا: ’غور کرو کہ تم نے کیا کیا ہے؟‘ اس نے کہا: ’میں نے کچھ نہیں کیا، سوائے اس کے کہ میرے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا تھا، ایک مسکین میرے پاس سے گزرا اور مجھ سے سوال کیا تو میں نے اس کو اس میں سے کچھ دے دیا۔‘ تو آپ نے فرمایا: ’اسی کی وجہ سے تجھ سے یہ (آفت) ٹال دی گئی۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے حمید مولیٰ علقمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زید بن حباب منفرد ہیں۔“