المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ الْأَعْوَرُ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ ، فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَهُمْ ، فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي رَائِطَةَ الْأَعْوَرِ الْغَنَوِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ ، وَلَا قَالَ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ : عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ إِلَّا عَنْبَسَةُ .
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے اپنی وفات کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیے جبکہ ان کے سوا اس کے پاس اور کوئی مال نہ تھا، تو نبی کریم ﷺ نے ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی؛ چنانچہ آپ ﷺ نے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں برقرار رکھا۔“
اس حدیث کو عنبسہ بن ابی رائطہ الاعور غنوی رحمہ اللہ سے صرف عبد الوہاب ثقفی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں فیض بن وثیق رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور اس حدیث کے راویوں میں سے کسی نے بھی «عن الحسن، عن سمرة» (حسن بصری رحمہ اللہ، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے) کی سند بیان نہیں کی سوائے عنبسہ رحمہ اللہ کے۔