المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7680
وَبِهِ : عَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ لِبَنِي النَّجَّارِ ، يُعَذَّبَانِ بِالنَّمِيمَةِ وَالْبَوْلِ ، فَأَخَذَ سَعَفَةً ، فَشَقَّهَا ، فَوَضَعَ عَلَى هَذَا الْقَبْرِ شَقًّا ، وَعَلَى هَذَا الْقَبْرِ شَقًّا ، وَقَالَ : لَا يَزَالُ يُخَفَّفُ عَنْهُمَا مَا دَامَتَا رَطْبَتَيْنِ = .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ بنو نجار کی دو قبروں کے پاس سے گزرے، جن میں (مدفون افراد) چغلی اور پیشاب (کی چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے عذاب میں مبتلا تھے۔ آپ ﷺ نے کھجور کی ایک ہری شاخ لی، اسے چیرا اور ایک ٹکڑا اس قبر پر اور ایک ٹکڑا اس قبر پر رکھ دیا، اور فرمایا: ”جب تک یہ دونوں شاخیں تر رہیں گی، ان دونوں سے عذاب میں تخفیف کی جاتی رہے گی۔“