المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7669
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُسَامَةَ الْكَلْبِيُّ ، نَا مُضَرُ بْنُ غَسَّانَ بْنِ مُضَرٍ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ فِي الْإِنَاءِ الْوَاحِدِ ، فَنَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا ، فَمَا أَزِيدُ عَلَى أَنْ أَحْفِنَ عَلَى رَأْسِي ثَلَاثَ حَفَيَاتٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُضَرُ بْنُ غَسَّانَ .
I " وَرَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کیا کرتے تھے، ہم دونوں اس میں ایک ساتھ ہاتھ ڈالتے تھے، اور میں اپنے سر پر صرف تین لپ پانی ڈالنے سے زیادہ نہیں کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے، انہوں نے ابو طفیل سے، حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کو روایت کرنے میں مضر بن غسان منفرد ہیں۔“
”اور اسے ایوب سختیانی، حماد بن سلمہ اور روح بن قاسم نے ابو زبیر سے، انہوں نے عبید بن عمیر سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“