المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْإِصْطَخْرِيُّ ، نَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا خَرَجَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللهِ جُعِلَتْ ذُنُوبُهُ جِسْرًا عَلَى بَابِ بَيْتِهِ ، فَإِذَا خَلَفَهُ خَلَّفَ ذُنُوبَهُ كُلَّهَا ، فَلَمْ يَبْقَ عَلَيْهِ مِنْهَا مِثْلُ جَنَاحِ بَعُوضَةٍ ، وَتَكَفَّلَ اللهُ لَهُ بِأَرْبَعٍ ، بِأَنْ يَخْلُفَهُ فِيمَا تَخَلَّفَ مِنْ أَهْلٍ وَمَالٍ ، وَأَيُّ مِيتَةٍ مَاتَ بِهَا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ رَدَّهُ رَدَّهُ سَالِمًا بِمَا أَصَابَ مِنْ غَنِيمَةٍ أَوْ أَجْرٍ ، وَأَنْ لَا تَغْرُبَ شَمْسٌ إِلَّا غَرَبَتْ بِذُنُوبِهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی مجاہد اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلتا ہے تو اس کے گناہ اس کے گھر کے دروازے پر ایک پل کی صورت میں رکھ دیے جاتے ہیں، پھر جب وہ اس کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھتا ہے تو اپنے تمام گناہ پیچھے چھوڑ جاتا ہے، یہاں تک کہ ان میں سے مچھر کے پر کے برابر بھی اس پر باقی نہیں رہتا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے چار چیزوں کا ذمہ لیتا ہے: ایک یہ کہ وہ اس کے پیچھے رہ جانے والے اہل و عیال اور مال میں اس کا جانشین (نگران) ہوگا؛ دوسرے یہ کہ وہ جس طرح کی بھی موت مرے، اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا؛ تیسرے یہ کہ اگر اسے واپس لوٹائے تو مالِ غنیمت یا اجر کے ساتھ سلامتی کے ساتھ واپس لوٹائے گا؛ اور چوتھے یہ کہ سورج کوئی دن ایسا غروب نہیں ہوگا مگر وہ اس کے گناہوں کو بھی ساتھ لے کر غروب ہوگا۔“