المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7604
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمُتَبَايِعَانِ بِالْخِيَارِ ، كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا ، مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا ، وَكَانَا جَمِيعًا ، أَوْ يُخَيِّرْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ ، فَإِنْ خَيَّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ ، فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ .
ترجمہ
اسی سند سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والے دونوں فریقوں میں سے ہر ایک کو (سودا فسخ کرنے کا) اختیار رہتا ہے، جب تک وہ جدا نہ ہوں اور وہ اکٹھے ہوں، یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے دے، پھر اگر ان میں سے ایک نے دوسرے کو اختیار دیا اور اسی بنیاد پر انہوں نے سودا کر لیا تو بیع لازم ہو گئی۔“