❮
❯
حدیث نمبر: 7593
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، نَا حَاتِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ النَّمَرِيُّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ، وَقَالَ : مَنْ سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ، وَإِذَا سَهَا بَعْدَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ - بِهَذَا اللَّفْظِ - إِلَّا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَاتِمٌ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے تمام ہونے (نماز مکمل ہونے) سے پہلے سہو ہو گیا تو آپ ﷺ نے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کیے، اور فرمایا: ”جس شخص سے نماز مکمل ہونے سے پہلے سہو ہو جائے وہ سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کرے، اور جب نماز مکمل ہونے کے بعد سہو ہو تو سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے ان الفاظ کے ساتھ عیسیٰ بن میمون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حاتم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7593
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عيسى بن ميمون
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عيسى بن ميمون واختلف في الاحتجاج به وضعفه الأكثر «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 153»»