المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7583
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَوَجَدَهُ نَائِمًا ، فَقَالَ : الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَأُقِرَّتْ فِي أَذَانِ الصُّبْحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، وَلَا عَنْ صَالِحٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس صبح کی نماز کی اطلاع دینے آئے تو آپ ﷺ کو سویا ہوا پایا، چنانچہ انہوں نے کہا: ”نماز نیند سے بہتر ہے۔“ پھر یہ کلمات صبح کی اذان میں برقرار رکھے گئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے صالح بن ابی الاخضر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور صالح سے عمرو بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“