المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7580
وَبِهِ : عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيِّ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، شَمَّتَّ فُلَانًا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي ؟ قَالَ : إِنَّهُ حَمِدَ اللهَ ، وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا شَيْبَانُ ، وَلَا عَنْ شَيْبَانَ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ایک کو «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» کہہ کر جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ اس (دوسرے) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں کی چھینک کا جواب دیا اور میری چھینک کا جواب نہیں دیا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی تھی اور تم نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شیبان سے نضر بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عامر بن ابراہیم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“