المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7573
وَبِهِ : عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَسِيَ مَسْحَ الرَّأْسِ فَذَكَرَ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَوَجَدَ فِي لِحْيَتِهِ بَلَلًا ، فَلْيَأْخُذْ مِنْهُ وَيَمْسَحْ بِهِ رَأْسَهُ ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُهُ ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ بَلَلًا فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص سر کا مسح کرنا بھول جائے، پھر اسے نماز کی حالت میں یاد آئے اور وہ اپنی داڑھی میں تری پائے تو اس میں سے لے کر اپنے سر کا مسح کر لے، یہ اسے کافی ہو جائے گا، اور اگر وہ تری نہ پائے تو وضو اور نماز دونوں دوبارہ ادا کرے۔“