المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7539
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى يُتْبِعُ كُلَّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ رَكْعَتَيْنِ ، إِلَّا صَلَاةَ الصُّبْحِ ، فَإِنَّهُ كَانَ يَجْعَلُهُمَا قَبْلَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھتے تو ہر فرض نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے، سوائے نمازِ فجر کے، کیونکہ آپ ﷺ ان دو رکعتوں کو فجر سے پہلے ادا فرماتے تھے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”حبیب بن حسان سے یہ حدیث صرف عبدالرحیم بن سلیمان نے روایت کی ہے۔“